🌹دوستی کی اہمیت🌹
قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلّٰی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ :
اَلمَرْءُ على دِينِ خلِيلِه فليَنظُرِ المرءُ مَن يُخالِلُ
رواه احمد و ابو داؤد و الترمذي رحمهم الله
آدمى اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے آپ میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ دیکھے کِسے دوست بنا رہا ہے۔
دوستی کسی بھی شکل میں ہو اپنے اثرات چھوڑتی ہے ۔ جانے أنجانے میں انسان بہت کچھ اپنے دوستوں سے سیکھتا ہے۔ سوشل میڈیا کی دوستی بھی اس سے مستثنی نہیں ہے ۔ خصوصا وہ لوگ جو بد اخلاق ، اجل صلحاء و علماء امت کی توہین کرنے والے ، پھر رجوع کرنے والے ، پھر حسب سرشت گند اگلنے والے ، اختلاف کی صورت میں ماں بہن کی گالیاں دینے والے ، حرامي و كافر و مشرک کہنے والے ۔ ان سب کی خلعتِ محبت و عقیدت اتار پھینکیے ۔ حصول علم کا بہانہ نا بنائیں کیونکہ گندے و ناپاک برتن میں کوئی عقل مند دودھ نہیں پیتا۔ حصول دین کے لیے دیکھا کریں کہ کِن سے آپ دین حاصل کر رہے ہیں۔ عاشق رسول علماء سے ہی علم کو حاصل کریں تاکہ علم کے ساتھ ساتھ عشق رسول کی لگن بھی ملے تڑپنا بھی نصیب ہو ،
اچھے نیک دوست بنائیں غلط لوگوں کی صحبت سے دور رہیں،