کامل مسلمان کون؟

*کامل مسلمان کون*
میرے آقا علیہ السلام نے ایک کامل مسلمان کی علامت اور شان کو بیان فرمایا: المسلمُ من سلِم المسلمون من لسانِه ويدِه- مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان سلامت رہے، معزز قارئین کرام ! حدیث پاک کا ایک ایک لفظ اپنے اندر کئی کئی حکمتوں کو جامع ہے معلّم کائنات صلی اللّٰه علیہ و سلم نے اعضاۓ بدن میں سے دو چیزیں زبان اور ہاتھ کو مختص فرمایا کامل مسلمان ہونے کیلیے کہ خاص کرکے ان سے کسی کو ایذاء رسانی نہ ہو، جبکہ ہم معاشرے میں نظر دوڑاتے ہیں تو اسی کے ذریعے لوگ تکلیف دینے میں مبتلا ہیں ، حدیث پاک میں ہاتھ کو مقید فرمایا، اس کے متعلق امام بدرالدین عینی صاحب عمدۃ القاری علی شرح صحیح البخاری فرمودہ است : اکثر کام کرنے میں ہاتھ کا ہی واسطہ پڑتا ہے چاہے وہ اعمال خیر سے ہو یا شر سے کسی کو مارنا, اشارہ کرنا, وغیر ذالک، اچھا اس سے بھی پہلے زبان کے ذکر کو مقدم فرمایا کیونکہ اسی کی وجہ سے معاشرے میں تنازع پھیلا ہوا ہے ، شوہر و بیوی کے مابین , دو خاندانوں کے در میان, دو ملک کے درمیان , دو مذہب کے مابین , دو بھائیوں کے درمیان، الغرض معاشرے میں اکثر فساد کا سبب زبان ہی ہے، کسی شاعر نےکہا ہے : جراحات السنان لھا التیام
 ولا یلتام ماجرح اللسان-
ترجمہ: نیزے کے زخموں کا مداوا ہو جاتا ہے لیکن زبان سے لگے زخم ہرے بھرے رہ جاتے ہیں، 
اب حل کیا ہے ؟ ان کی آفات سے کیسے محفوظ رہیں ،
 مندرجہ ذیل باتوں پر عمل پیرا ہوجائیں : 

* اچھی صحبت کو اختیار کریں  

* علم دین حاصل کریں 

* ان کی تباہی و نحوست اور وعیدوں کو پڑھیں

* ان سے اجتناب کے فضائل و برکات اور فوائد پر غور کریں 

عمل کی محبت کو دل میں اجاگر کریں 

ان شاء اللّٰه ! ان کی برکات سے دارین کی سعادتوں کا گنجینہ مقدر ہوگا ،
اللّٰه جلّ و علیٰ ہمیں اعمال صالحہ کی توفیق عطاء فرماۓ آمین بجاہ طٰھٰ و یٰسین .

✍️ - داؤد قادری 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی